تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

آرمی چیف نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے شہریوں،خواتین پولیو ورکرز اور این جی او ورکرز سمیت ملٹری، سیکیورٹی اور سول اہلکاروں کے قتل میں ملوث 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے،یہ دہشت گرد پولیو ورکز سمیت ملٹری اور سول سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث پائے گئے تھے۔

ان دہشت گردوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے پہلے ہی مختلف مقدموں میں سزائے موت کی سزا سنائی جا چکی ہے تاہم تصدیق اب آرمی چیف نے کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گرد معصوم شہریوں،پولیو ورکرز، این جی او ورکرز، فوجی اہلکاروں، فرنٹیر کانسٹیبلری کے اہلکاروں اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

سزا پانے والے دہشت گردوں میں محمد شاہد نے دو خواتین پولیو ورکرز سمیت این جی اوز کے 11 ورکرز کو قتل کیا جب کہ مجرم حسین شاہ نے میجر مصطفیٰ اور کیپٹن وسیم کو قتل کیا۔

علاوہ ازیں مجرم ظفر اقبال نے فرنٹیر کانسٹیبلری کے دو اہلکا روں کو قتل کیا اور مجرم انور زیب نے سب انسپکٹر عمر غنی کو گلا کاٹ کر قتل کیا تھا جب کہ دہشت گرد شیر عالم بھی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

سزائے موت پانے والے بقیہ دہشت گردوں میں مشتاق حسین، اصغر خان، عطا اللہ اور انور زیدی شامل ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -