تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا بیٹا افغانستان سے بازیاب

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو تین سال بعد غزنی میں افغان اور امریکی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں  بازیاب کرالیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر نے سابق وزیراعظم کو ٹیلی فون کے ذریعے ان کے بیٹے کی کابل میں بازیابی کی اطلاع دی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں تصدیق ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو افغانستان سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔

افغان سفیر کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو افغان حکام نے بازیاب کرایا ہے اور فی الحال وہ کابل میں افغان حکام کی تحویل میں ہیں، ان کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے جس کے بعد انہیں پاکستان روانہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی صحت ٹھیک نہیں ہے جس کے سبب افغان حکام کابل میں ان کا طبی معائنہ کرارہے ہیں۔

افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمارنےپاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو ٹیلی فون کرکے اطلاع د ی ہے کہ علی حیدر گیلانی کو افغانستان کے علاقے غزنی سےافغان اور امریکی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں بازیاب کرایا گیا ہے۔

ali-post-1

علی حیدر گیلانی کو 9 مئی 2013 کو عام انتخابات سے دو روز قبل ملتان سے اغوا کیا گیا تھا۔

علی حیدر ملتان کے حلقہ پی پی 200 سے امیدوار تھے اور انہیں فرخ ٹاوٗن سے کارنر میٹنگ کے دوران آٹھ مسلح افراد نے دن دہاڑے اغوا کیا، عینی شاہدین کے مطابق اغوا کے وقت انہیں گولی بھی لگی تھی۔

آرمی چیف کا یوسف رضا گیلانی سے رابطہ


پاک فوج کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی  کو فون کرکے ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی  کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم کی مبارک باد


وزیراعظم نوازشریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد کا پیغام دیا ہے اور کہا ہے کہ گیلانی خاندان نے بے پناہ صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔

عبدالقادر گیلانی پاک فوج کی تصدیق کے منتظر


 علی حیدر گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی نے اے آروائی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بھائی کی بازیابی کی خبر کی بے حد خوشی ہے تاہم جب تک آئی ایس پی آر کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی جائے گی ہمارے لیے اس پر یقین کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے اورانٹلی جنس معلومات شیئرکی جاتی ہیں لہذا ہم پاک فوج کی جانب سے تصدیق کےمنتظر ہیں۔

علی حیدر گیلانی کے دوسرے بھائی علی موسیٰ گیلانی نے بھی اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تین سال بعد بھائی کی بازیابیکی بھے حد خوشی ہے۔

شہباز تاثیر کی بازیابی


واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر پانچ سال بعد بلوچستان سے بازیاب کرائے گئے تھے۔


سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر بازیاب


چھبیس اگست دو ہراز گیارہ کی صبح شہباز تاثیر لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے گلبرگ اپنے آفس جارہے تھے کہ حسین چوک کے قریب چار موٹرسائیکل سواروں نے انہیں گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں