تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

جاوید میاں داد کی معافی، آفریدی کا الزامات بھی واپس لینے کا مطالبہ

کراچی: لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد کی جانب سے معافی کے اعلان کے بعد شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جاوید بھائی نے مجھے معاف کیا اُن کا شکریہ مگر انہیں اپنے الزامات بھی واپس لینے ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میاں داد کو بڑا سمجھتا ہوں امید ہے وہ اپنے الفاظ واپس لیں گے۔

پڑھیں:  میانداد اور آفریدی کو معاملات بات چیت سے حل کرنے چاہیں، وسیم اکرم

 شاہد خان آفریدی نے میاں داد کی جانب سے معافی کے اعلان کے جواب میں کہا کہ ’’جاوید بھائی نے مجھے معاف کیا جس پر میں اُن کا شکر گزار ہوں امید ہے کہ وہ لگائے گئے الزامات بھی واپس لیں گے‘‘۔


انہوں نے کہا کہ جاوید بھائی کے الزامات سے مجھے، میرے خاندان اور مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا تاہم انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ’’اگر الزامات واپس نہیں لیے گئے قانونی چارہ جوئی کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا‘‘۔

مزید پڑھیں: آفریدی نے جاوید میاں داد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا

 قبل ازیں جاوید میاں داد نے اپنے اور آفریدی کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرنے کو اعلان کرتے ہوئے آفریدی کو معاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’شاہد آفریدی مجھ سے بہت چھوٹا ہے، اُس نے میرے خلاف غلط زبان استعمال کی جس پر مجھے بہت افسوس ہوا‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عدالتوں میں جانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تو وہاں ثبوت پیش کرنے ہوں گے جس سے آفریدی کا تشخص بری طرح سے متاثر ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کراچی میں پریس کانفرنس کے درمیان شاہد آفریدی نے لیجنڈ کرکٹر پر الزام عائد کیا تھا جس کے بعد جاوید میاں داد نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے آفریدی پر سنگین الزامات عائد کیے تھے تاہم مداحوں کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد شاہد آفریدی نے لیجنٹ کرکٹر سے معذرت بھی کی تھی۔ بعدازاں شاہد آفریدی نے لیجنڈ کرکٹر کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں