تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

افغانستان میں بگرام ائیربیس میں دھماکہ،4افراد ہلاک

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع نیٹو کے بگرام ایئربیس میں دھماکے کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور 14کےقریب افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق افغانستان کے دارالحکومت میں بگرام ایئربیس کے مقام پرزوردار دھماکے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک جبکہ 14افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

نیٹو کی جانب سے جاری ہونے والے مختصر بیان میں کہا گیا کہ دھماکا صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب ہوا۔نیٹو حکام کا کہناکہ فورسز اور میڈیکل ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں،تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم فراہم نہیں کی گئیں۔

گورنر بگرام نے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں تاہم ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے بگرام ایئربیس پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں ایک موٹر سائیکل سوار طالبان خودکش بمبار نے بگرام ایئربیس کے قریب دھماکہ کرکے 6 امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:افغانستان میں جرمن قونصل خانے پرخودکش حملہ،2افرادہلاک

واضح رہےکہ گزشتہ روز افغانستان کے شہر مزار شریف میں جرمنی کے قونصل خانے پر خودکش حملے میں2افراد ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئےتھے۔

طالبان نے جرمنی کے قونصل خانے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ قونصل خانے پر حملہ قندوز میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کا ردعمل ہے۔

Comments

- Advertisement -