تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ملک بھرمیں نویں محرم الحرام کے جلوس منزل پر پہنچ کر ختم

کراچی : ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس سخت سکیورٹی میں اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر جاکر ختم ہوگئے۔ عزادارغم حسین کی یاد میں عزاداری میں مصروف ہیں۔

ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچ کر اختتامپذیر ہوگئے، کراچی میں جلوس کے شرکاء نے نمائش پر نماز ظہرین ادا کی، مرکزی جلوس میں علم، ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس بھی شامل تھے۔

لاہورمیں بھی غم حسین کی یاد تازہ کی گئی، نویں محرم کے جلوس میں سکیورٹی کی سخت انتظامات کئے گئے۔

وفاقی دارالحکومت میں نویں محرم کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل پر پہنچ کر ختم ہوا، اس موقع پرعلم، ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس بھی نکالے گئے۔ سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کی نگرانی ڈرون کمیروں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جا تی رہی۔

پشاورمیں نویں محرم کا جلوس سخت سیکیورٹی میں مقررہ راستوں سے گزر کر اختتام پذیر ہوا، عزاد اروں نے شہدائے کربلا کی یاد میں ماتم برپا کیا۔

حیدر آباد میں بھی نویں محرم کا جلوس سخت سکیورٹی میں عقیدت و احترام سے نکالا گیا، عزاداروں نے شہدائے کربلا کے غم میں ماتم کیا، علم، تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے، سکھر میں بھی نویں محرم کا جلوس سخت سکیورٹی میں نکالا گیا، کشمور میں نویں محرم کے جلوس میں عزاداروں نے غم حسین کو تازہ کیا، عمرکوٹ میں مسلمانوں کیساتھ ساتھ ہندوؤں نے بھی شہدائے کربلا کی یاد میں عزاداری کی اور علم اور تعزیے کےجلوس نکالے۔

گھوٹکی میں نویں محرم کی مرکزی مجلس منعقد کی گئی، ذاکرین نے شہدائے کربلا کی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی، اس موقع پرسخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔

گوجرانوالہ میں نویں محرم کا جلوس بھی اپنے اختتام کو پہنچا، عزاداروں نے غم حسین میں سینہ کوبی کی جبکہ علم، تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے، اس موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کئے گئے تھے، پولیس، ایلیٹ فورس اور رضا کاروں کی بڑی تعداد تعینات تھی۔

کمالیہ میں نویں محرم کا جلوس نکالا گیا، عزادروں نے زنجیر زنی اور سینہ کوبی کی، بدین میں نویں محرم کو علم، ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس نکالے گئے، عزادروں نے سینہ کوبی کی، اس موقع پر سخت سکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے تھے۔

ناروال میں نویں محرم کا جلوس سخت سکیورٹی میں نکالا گیا، عزاداروں نےغم حسین میں سینہ کوبی کی، اس موقع پر مجلس بھی منعقد کی گئی، جس میں فلسفہ کربلاپر روشنی ڈالی گئی۔

 

Comments

- Advertisement -