تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کینسر پیدا کرنے والی 5 عادات

آج کی جدید دنیا میں موت کی ایک بڑی وجہ کینسر ہے۔ ہر سال 7.6 ملین افراد کینسر کا شکار ہوجاتے ہیں۔ کینسر کی ایک بڑی وجہ سگریٹ نوشی اور غیر صحتمندانہ غذائیں ہیں۔ لیکن کچھ ایسی وجوہات بھی ہیں جن کے بارے میں عموماً لوگ نہیں جانتے۔

آیئے ان وجوہات سے واقفیت حاصل کریں جو کینسر کا سبب بنتی ہیں تاکہ آپ یا آپ کا کوئی پیارا بے خبری میں اس موذی مرض کا شکار نہ ہوجائے۔

:نائٹ شفٹ

night-shift
تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والے افراد کینسر کے خطرے کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ رات میں کام کرنے والوں کے جسم میں میلاٹونن نامی ہارمون کو اپنا کام کرنے میں مشکل پیش آتی ہے جو ہمارے جسم کو اندھیرے اور روشنی کے حساب سے توانائی فراہم کرتا ہے۔ نیند کی کمی بھی کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔

:سورج کی روشنی سے پرہیز

sunlight
سورج کی روشنی سے پرہیز کرنے سے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہوجاتی ہے جو کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔

:ٹیننگ

tanning
جس طرح سورج کی روشنی سے پرہیز نقصان دہ ہے اسی طرح دھوپ کی بہت زیادہ براہ راست شعاعیں یا یو وی شعاعیں بھی کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔

:پینٹنگ

painitng
ماہرین کے مطابق کچھ پروفیشن مختلف بیمارریوں کا سبب بنتے ہیں جیسے پینٹنگ کینسر کا سبب بنتا ہے۔ پینٹ کے لیے رنگوں میں موجود ایک عنصر بینزین کینسر کی افزائش میں معاون ہوتا ہے۔

:نمک والا گوشت

meat
نمک لگائے گئے گوشت میں نائٹریٹس پائے جاتے ہیں جو ہمارے ڈی این اے کو تباہ کر سکتے ہیں۔

تو اگر آپ ان میں کسی بھی عادت میں مبتلا ہیں تو اسے فوراً ترک کردیں۔

Comments

- Advertisement -