تازہ ترین

ڈپریشن کی وہ علامات جو کوئی نہیں جانتا

آج کی مصروف زندگی میں ڈپریشن ایک عام مرض بن چکا ہے۔ ہر تیسرا شخص ڈپریشن کا شکار ہوتا ہے۔ ڈپریشن کی عمومی وجہ کام کی زیادتی اور زندگی سے بیزاری ہوتی ہے۔

ڈپریشن کی کئی علامات ہوتی ہیں جن کے ذریعہ آپ اپنے یا کسی دوسرے شخص کے اندر ڈپریشن کی تشخیص کر کے اس کا علاج کروا سکتے ہیں۔ مگر ڈپریشن کی کچھ علامات ایسی بھی ہوتی ہیں جن سے عموماً لوگ واقف نہیں ہوتے۔ اگر آپ بھی ان علامات کا شکار ہیں تو جان جائیں کہ آپ ڈپریشن کا شکار ہیں۔

:چڑچڑاہٹ

d1

ڈپریشن میں صرف اداسی ہی نہیں ہوسکتی، اگر آپ بلا وجہ چڑچڑا رہے ہیں، بات بات پر غصہ کر رہے ہیں اور معمولی باتوں پر لوگوں سے جھگڑ رہے ہیں تو یہ ڈپریشن کی علامت ہے۔

:نیند میں تبدیلی

d2

ضروری نہیں کہ ڈپریشن کا شکار شخص ہر وقت سوتا رہے۔ بے خوابی بھی ڈپریشن کی علامت ہے۔ اگر آپ رات بھر بے سکون نیند سوتے ہیں اور صبح اٹھ کر خود کو تازہ دم محسوس نہیں کرتے تو یہ بھی ڈپریشن کی طرف اشارہ ہے۔

:غذائی عادات میں تبدیلی

d3

ڈپریشن کے مریض کی غذائی عادات تبدیل ہوجاتی ہیں۔ اگر آپ غیر معمولی طور پر بہت زیادہ کھانے لگے ہیں، یا کھانے سے آپ کی دلچسپی ختم ہوگئی اور بھوک بالکل نہیں لگتی تب آپ کو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔

:عدم توجہی

d5

اگر آپ کو کسی کام میں توجہ مرکوز کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے، آپ اپنے کام کے دروان بے شمار غلطیاں کر رہے ہیں تو یہ بھی ڈپریشن کی علامت ہے۔ ایک اور علامت چھوٹے چھوٹے فیصلے کرنے میں مشکل پیش آنا بھی ہے۔ جیسے کافی یا چائے پی جائے، یا آئسکریم کا کون سا فلیور منتخب کیا جائے۔

:ناقابل بیان تکلیف

d4

ڈپریشن کا شکار بعض افراد ڈاکٹر کے پاس تکلیف کی شکایت لے کر جاتے ہیں لیکن وہ بتا نہیں پاتے کہ انہیں کس جگہ تکلیف یا درد ہو رہا ہے۔ یہ درد کی وہ قسم ہے جو عام طور پر شناخت نہیں کی جاسکتی جیسے پیٹ میں درد، کمر میں درد یا سر میں درد۔ یہ تکلیف بھی ڈپریشن کی ایک علامت ہے۔

اگر آپ ان میں سے کوئی بھی علامت اپنے اندر محسوس کرتے ہیں تو بغیر کسی تاخیر کے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Comments

- Advertisement -