تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

القاعدہ، حقانی نیٹ ورک دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں، جان کیری

اسلام آباد: امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ القاعدہ، حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔

اسلام آباد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات قابل ستائش ہیں، پاکستان نے مغربی سرحدوں پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کررکھا ہے جبکہ پاک فوج مغربی سرحد پردہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بھی متحرک ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے دفاعی اور انٹیلی جنس سطح پر تعاون جاری رکھیں گے، پاک افغان حکام کے انٹیلی جنس شئیرنگ کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں،  شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثرین کی بحالی کے لئے امریکا پچیس کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا۔

جان کیری نے پاکستان اور بھارت مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا، پڑوسیوں سے تعلقات کی بحالی کے لئے وزیرِاعظم نواز شریف کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔

جان کیری نے سانحۂ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ شمالی وزیرستان کا اسی فیصد علاقہ کلئیر کرالیا ہے، متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے دوارب ڈالرز درکار ہیں، مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں۔

Comments

- Advertisement -