تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کافی کا استعمال جِلدی کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے

امریکا: کافی کا استعمال جان لیوا جِلدی کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

امریکا کے نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کے مطابق دن بھر میں کافی کے چار کپ پینے سے جِلد کے کینسر سے بچا جاسکتا ہے، کافی میں موجود جُز کیفین جِلد کے کینسرسے تحفظ دیتا ہے اور یہ مرض لاحق ہونے کی صورت میں اسے دیگر اعضاء تک پہنچنے نہیں دیتا۔

جرنل آف دی نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ میں ایک تحقیق کی گئی ،تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کافی کے روزانہ چار کپ کا استعمال سرطان کے ہونے کا خطرہ بیس فیصد تک کم کردیتا ہے۔

البتہ ماہرین نے متنبہ بھی کیا ہے کہ اگر چار کپ سے زائد کافی کا استعمال بلند فشار خون کا سبب بن سکتا ہے، اس سے پیشتر بھی کافی کے استعمال سے فالج، ذیابیطس اور جگر جیسے امراض کے خطرات میں کمی ہونے کا پتہ چلا تھا۔

امریکی تحقیق کاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ تیز دھوپ میں کافی کو جلد پر لگانے سے جلد کے سرطان سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، جائزے کے مطابق کافی کے استعمال سے ٹیومر بننے میں کافی وقت لگا اور ان کی تعداد بھی بہت کم تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دن بھر میں کافی کا ایک یا دو کپ نہ صرف انسان تازگی بخشتا ہے بلکہ چاک وچوبند رکھنے میں بھی مددگارثابت ہوتا ہے، کافی کے اندر ایسے عناصر پائے جاتے ہیں ،جو جسم میں تکسید کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں جس کی بدولت جسم فاسد مادوں سے پاک ہو جاتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جو لوگ دن بھر زیادہ کام کی وجہ سے یا گھریلو پریشانیوں سے ذہنی پریشانی اور دباؤ کا شکار ہوں انھیں ایک کپ کافی پی لینے سے ذہنی پریشانی سے نجات مل سکتی ہے ۔

کافی کا مسلسل استعمال کینسر جیسی بیماری کے خطرے کو بھی کم کردیتا ہے جب کہ کینسر جلد کا ہویا کسی بھی قسم کا کافی اس بیماری کے خطرے کو کم کردیتی ہے۔

Comments

- Advertisement -