تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

را کے تربیت یافتہ2 دہشت گرد میڈیا کے سامنے پیش

کراچی: ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن ملزم طاہر عرف لمبا نے را سے تربیت لینے کا اعتراف کرلیا۔

اس کا کہنا ہے اس کو لندن سےذوالفقار حیدر، محمد انور، اور حمادصدیقی سے ہدایت ملتی تھیں،دس لڑکوں کے گروپ میں بھارت گیا تھا۔

طاہر لمبا نے اعترافی بیان میں کہا کہ 96کےآپریشن کےدوران ہم بنکاک فرارہوگئےتھے بنکاک میں محمدانورکاپیغام آیاکہ آپ انڈیاچلےجائیں وقاص نے تمام سفری سہولیات فراہم کیں ندیم نصرت،محمدانوراورذوالفقارحیدرسےہدایات ملتی تھیں۔

 ملزم کا کہنا تھا کہ دہلی امیگریشن پربھارتی ایجنٹ ہمیں لیکرباہرآیا مجھ سمیت10لڑکوں کاگروپ انڈیاگیاتھا بھارتی فوجیوں نےاسلحہ چلانےکی تربیت دی۔

ملزم نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ ٹریننگ کے بعد ہمیں لاہورتک پہنچایاگیا ہمیں سیکٹرسے،سیکٹرکوحمادصدیقی اورلندن سےہدایت ملتی تھی۔

ایم کیوایم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرتی ہے، ایس ایس پی ملیر

جاوید لنگڑا کے بھائی ملزم محمد جنید نے میڈیا کے سامنے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ عظیم احمد طارق کو بھی ایم کیو ایم نے قتل کرایا۔

ملزم جنید نے اعترافی بیان میں بتایا کہ وہ 1999میں بھارت گیا جاوید لنگڑا اور نوید میرے بھائی ہیں 2004میں بھارت سے آیا فیملی لے کربھارت گیا،وہاں سہولیات ملیں۔

ملزم کا مزید کہنا تھا کہ میرےسامنے25لڑکےتربیت لیکرگئے امتیازاحمدعرف گڈوعظیم احمد طارق کےقتل میں ملوث تھا۔

Comments

- Advertisement -