تازہ ترین

خوش و خرم شادی شدہ جوڑوں میں دل کے امراض کم ہوتے ہیں

نیویارک: امریکی طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ خوش خرم شادی شدہ جوڑوں میں دل کے امراض کی شرح کم ہوتی ہے اور شادی شدہ جوڑوں کے دل ناخوش جوڑوں اور کنواروں کی نسبت زیادہ صحت مند ہوتے ہیں کیونکہ ہنسی خوشی ازدواجی زندگی بسر کرنے والے جوڑوں کا بلڈ پریشر نہیں بڑھتا بلکہ زیادہ معمول پر رہتا ہے۔

طبی ماہرین نے اس ضمن میں تحقیق کے لئے 204 شادی شدہ جوڑوں اور 99 کنواروں کا انتخاب کیا اور انہیں سوالنامے فراہم کر کے ان کو دن رات بلڈ پریشر ریکارڈ کرنے والے مانیٹرز پہنا دئیے۔

ماہرین کو تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ خوش خرم شادی شدہ جوڑوں کے بلڈ پریشر میں زیادہ اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں نہیں آیا جبکہ کنوارے بالغوں کے بلڈ پریشر میں رات اور دن کے اوقات میں بڑا فرق پایا گیا۔ محققین کے مطابق خاموش اور لڑنے جھگڑنے والے شادی شدہ جوڑوں اور کنواروں میں بلند فشار خون کی شرح بھی شادی شدہ خوش و خرم جوڑوں کی نسبت زیادہ پائی گئی۔

ماہرین کو اس مطالعاتی تحقیق کے دوران یہ معلوم ہوا کہ خوش خرم ازدواجی تعلقات رکھنے والے جوڑوں میں دل کے امراض کی شرح کم ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -